اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں خود ساختہ جلا وطن سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد محمد اسماعیل گرفتار، تفصیلات کےمطابق ملزم محمد اسماعیل ساکن مرغز صوابی کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم پر سوشل میڈیا پر ریا ستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر نے کے الزا م میں پشاور سائبر کرائم سرکل نے ملک سعد فلائی اوور کے نزدیک
جی ٹی روڈ سے گرفتار کیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پروفیسر اسماعیل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں تحویل میں لیا ،ان پر ملکی قانون کے مطابق سائبر کرائم کے مقدمہ میں پکڑا گیااس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ غیر ضروری ہے۔ دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کے والد کی حراست پر تفتیش کا اظہار کردیا۔