جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو ضمانت کیسے ملی ، زرداری صاحب کی صحت ٹھیک نہیں تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں، حکومت نے کھلی آفر کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے کہاہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ ہماری کاوشوں کا مظہر ہے، سرمایہ کار اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں پاکستان صحیح ڈائریکشن کی طرف جا رہا ہے، ورلڈ بنک نے بھی پاکستان کو کافی سپورٹ کیا، پاکستان کو ابھی رینکنگ مزید بہتر کرنی ہے،عمران خان کی پہلے دن سے کوشش تھی عام آدمی کے حالات بہتر کیے جائیں،کاروبار کو لاگت کی بجائے سرخ فیتے سے نقصان پہنچ رہا تھا۔

امریکہ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے چائنیز کمپنیز پاکستان آ رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان ،نواز شریف کی صحت سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں،ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،سیاست کرنے کے لیے اور بہت سے موضوعات ہیں،گر زرداری صاحب کی صحت بھی ٹھیک نہیں تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ جمعہ کو فردوس عاشق اعوان اور عبدالرزاق داؤد نے معاشی ٹیم کے ہمراہ ورلڈ بنک کی بزنس رپورٹ پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ کافی اہم پریس کانفرنس ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ روز آپ نے کافی سیاسی برود اکٹھا کیا تھا، پاکستانی معیشت کا روڈ میپ دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک وزیر اعظم کی معیشت بحالی کے اقدامات کو سراہ رہی ہے، حکومت پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ قوم کا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں نہیں خذانے میں جمع ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کیلئے پریس کانفرنس ہے جو لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ لے رہے ہیں، عمران خان نے ڈاکٹر فیصل کو نواز شریف کی عیادت کے لئے بھیجا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر فیصل شوکت خانم ہسپتال کو ہیڈ کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خون نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو بہترین سہولیات دی جائیں، وزیر اعظم نے کہا کہ صحت پر

کوئی سیاست نہیں۔عبد الرزاق دائود نے کہاکہ رینکنگ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کار سب سے پہلے رینکنگ کو دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار اب دیکھ رہے ہیں پاکستان صحیح ڈائریکشن کی طرف جا رہا ہے، پاکستان کے گلوبل بزنس کے ساتھ روابط بہتر ہورہے ہیں۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ رینکنگ اتنی آسانی سے بہتر نہیں ہوئی، رینکنگ کے لئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ محنت کرنی پڑی۔ انہوںنے کہاکہ رینکنگ بہتر بنانے میں نیچے کے لوگوں نے زیادہ محنت کی، اکثر کریڈٹ وزیر لے لیتے ہیں۔عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ صوبوں کے سیکریٹریز نے بھی بہت محنت کی، مشترکہ کاوش کے ساتھ ہم رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ورلڈ بنک نے بھی پاکستان کو کافی سپورٹ کیا۔

پاکستان کو ابھی رینکنگ مزید بہتر کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی محنت سے ہم نے یہ کام کیاانہوںنے کہاکہ اگلے سال ہماری رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میاں نواز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی ضمانت کی بریکنگ نیوز دے دی ۔ چیئر مین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی نے کہاکہ ہم

نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کرتے ہیں، عمران خان کی پہلے دن سے کوشش تھی عام آدمی کے حالات بہتر کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے عام آدمی کا کاروبار کے ساتھ رشتہ بہتر بنایا جائے، ہم کاروبار کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ ہماری کاوشوں کا مظہر ہے، سو ملین آبادی سے اوپر والے ملکوں کے دو بڑے شہروں کی اکانومی کو چیک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ دودھ کی نہریں بہنے لگ گئی ہیںلیکن ہم نے پوری دنیا میں سب سے زیادہ محنت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے آگے مزید بہتری آئے گی، چائنہ کے ساتھ ٹریڈ پاکستان کے لئے بڑی امید ہے، چائنیز کمپنیز پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے چائنیز کمپنیز پاکستان آ رہی ہیں۔ ایک سوال پر وزیر اعظم کی سوچ اس بات کی

طرف اشارہ کرتی ہے کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ عدالت کا یہ فیصلہ ہے ، جب تک تفصیلی فیصلہ نہیں آتا ہم کوئی مؤقف نہیں دے سکتے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولتیں دی گئی ہیں ، نواز شریف کے خاندان کو بھی ان کے پاس بھیجا گیا ہے، یہ حکومت کا گْڈ وِل جیسچر ہے، ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے کوئی معیشت کو فرق پڑے گا عبد الرزاق داوئود نے کہاکہ نہیں معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ، معیشت اسی طرح چلتی رہے گی، مارچ کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوگی۔عبد الرزاق دائود نے کہاکہ ہم مناتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن انتظار کرنا پڑے گا۔ صحافی نے کہاکہ ورلڈ بنک ریفارمز میں سے ایک جوڈیشل ریفارم بھی تھی اس پر کیا کیا گیا۔ زبیر گیلانی نے

کہاکہ ہم مانتے ہیں جوڈیشل ریفارمز ابھی تک نہیں ہوسکیں، اگلے سال مارچ تک جوڈیشل ریفارمز کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہوجائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آصف علی زرادری کو بھی انسانی بنیاد پر سہولت دی جا سکتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نواز شریف کے وکلا نے عدالت کو کنونس کیا اس لئے ضمانت مل گئی، اگر زرداری صاحب بھی سمجھتے ہیں ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…