بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے جب اپنی ٹیسٹ رپورٹ دیکھی تو کیا الفاظ کہے ؟وہاں کھڑےلیگی رہنما بھی دنگ رہ گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی منصور آفاقی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مگر سب سے اہم سوال یہ ہے کہ نواز شریف کو اگر ڈینگی مچھر نے نہیں کاٹا تو ان کے پلیٹ لیٹس کیسے اتنی تیزی کے ساتھ گر ے ہیں۔کیا اس میں بھی کہیں کوئی سازش تو نہیں ہوئی۔ نون لیگ کی طرف سے انہیں زہر دینے کےخدشے کا بھی اظہار کیا گیا۔ ایک نقطہ نظر اس کے برعکس بھی ہے۔

جیل کے حکام کے مطابق نواز شریف کو یہ بیماری ان کے فیملی ڈاکٹر کی طرف سے دی گئی کسی دوائی سے ہوئی ہے۔کچھ ڈاکٹرز کو اس بات پر بھی حیرت ہےکہ اتنے کم پلیٹ لیٹس ہو جانے کے باوجود اب تک ان کے اندر سے خون آنا نہیں شروع ہوا، وہ بے ہوش نہیں ہوئے بلکہ گفتگو بھی کررہے ہیں اور مذاق بھی۔ اپنے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ دیکھ کر انہوں نے کہا ’یہ میرے بلڈ ٹیسٹ کا رزلٹ ہے یا الیکشن کا‘۔ نواز شریف کا قصہ کیا ہے، یہ تو خدا جانتا ہے مگر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جس حد تک ممکن ہے عمران خان پر اُس حد تک مسلسل دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔وزیراعظم ہاؤس تک اگر ایسی رپورٹیں پہنچیں گی کہ 3 لاکھ افراد اس وقت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور وہ اپنے عزیزوں، رشتہ داروں، دوستوں کے گھروں اور مدارس میں رہ رہے ہیں تو وزیراعظم یہی کہے گا نا کہ ’میں منتخب وزیراعظم ہوں، استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بالکل استعفا نہیں دوں گا‘۔ابھی پُرامن احتجاج کی اجازت حکومت سے دلوا دی گئی ہے۔ عمران خان کو یقین دلا دیا گیا ہے کہ کچھ غلط نہیں ہوگا۔ بس وہ لوگ چار پانچ دن رہیں گے۔ ایک بستر، ایک کمبل، دو جوڑے کپڑے، خشک میوہ جات، چنے اور پانی ساتھ ہوگا۔ نعرے لگائیں گے تقریریں سنیں گے اور واپس چلے جائیں گے۔ کسی کو لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…