جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

آزادی مارچ کی تیاری یا کچھ اور؟ مولانا کی جانب سے کارکنوں کو ایسی ہدایات جاری کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیراہتمام اکتوبر میں آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکا ء کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ۔ ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا، کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں۔

کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پر امن رہیں، اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کریں۔ ہدایت نامہ کے مطابق عوام الناس کے املاک کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچانا ، کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنی کی اجازت نہیں۔ہدایت نامہ کے مطابق ہر ضلعی جماعت رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک کرین اور ایمبولینس ساتھ لائے۔ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے، قافلے کی ہر گاڑی کے لیے ایک امیر مقرر کیا جائے۔ ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ قافلے روانہ ہونے سے قبل گاڑی میں موجود کارکنان کی ویڈیو بنا لی جائے،قومی شناختی کارڈ ساتھ لائے،گاڑی میں کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھایا جائے۔ ہدایت نامہ کے مطابق جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے وہ زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے، قافلے کے راستے میں مساجد، مدرسوں کو صاف رکھا جائے۔ہدایت نامہ کے مطابق راستے کی مساجد، مدرسوں میں پی ٹی سی ایل فون اور وائی فائی سروس یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…