اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ایل او سی فائرنگ،پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارتی سرکار کے چھکے چھوٹ گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری گئیں تو ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا،کوئی دہشتگردی کیمپ موجود نہیں، سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجا ج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہاکہ ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا،نوسدا گاؤں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا،بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہیں؟۔ ذرائع کے مطابق ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں۔ پاکستانی حکام نے بھارت کو بتادیا کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا۔پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ کوئی کیمپ موجود نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں وہاں انہیں لے جاتے ہیں۔

ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کریں کہ دہشت گردی کا کیمپ کہاں ہے،؟بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ساتھ جائیں اور ثابت کریں؟پاکستانی حکام نے کہاکہ بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، سفارتی مشنز کے سربراہان کو لے جارہے ہیں تاکہ خود سب دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق یو این ملٹری ابزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تمام سفیروں کو ایل اوسی کے متاثرہ سیکٹرز لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ا س سلسلے میں دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ھائی کمشنر کو دعوت دی ہے کہ خود جاکر ان مبینہ دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کریں جنہیں ٹارگٹ کیاگیا تاہم بھارت سے تاحال مناسب جواب موصول نہیں ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا،پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے وائٹ جھنڈے لہرائے گئے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…