وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی بیٹھک بلا لی ، کونسے اہم فیصلے کیے جائیں گے ،بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کو ہوگا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی ،وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائیگا ،کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ کیا جائے گا ،کابینہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوگی ،اجلاس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ،کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی،قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی،سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ کی منظوری دی جائے گی،بورڈ آف ٹرسٹ فار والنٹریرلی آرگنائزیشن کے اعزازی ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی،انٹرسٹیٹ گیس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریسٹرکچرنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ۔پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرپرسن کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ ارسا کے ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…