بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نئے انتخابات کا انعقاد کب ہونا چاہئے۔۔۔؟؟؟ اپوزیشن بڑے فیصلے پر متفق ہوگئی،پی ٹی آئی حکومت کو خطرات لاحق

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکر گڑھ(آن لائن )سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے کہ 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے، حکومت کی پالیسیاں ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں شہباز شریف سے لے کر گوادر سے گلگت تک مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور کارکن چٹان کی طرح اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) 27 اکتوبر کو کشمیر کی حمایت میں ریلیاں نکالے گی اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر31 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد جلسے میں اپوزیشن جماعتیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی۔ حکومت جان شکنجے میں آنے پر مذاکرات کا لالی پاپ دے رہی ہے، اپوزیشن متفق ہے کہ 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی ساکھ تباہ کر دی ہے، مسلم لیگ (ن) کا ویڑن پاکستان کو 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنا تھا جب کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کمزور ترین 25 معیشتوں میں کھڑا کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، ملک کی معاشی حالت خراب ہو تو دفاع اور سفارت کاری صفر ہو جاتی ہے، سفارت کاری کے میدان میں پاکستان بالکل تنہا ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نے وہ جرات کی جو وہ 72 سال میں نہ کر سکا اور واحد اسلامی ایٹمی ملک کشمیر اسلامی کانفرنس کا اجلاس بلانے سے قاصر ہے، رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں، معاشی بد حالی کی وجہ سے عام آدمی کی چیخیں نکل رہی ہیں، متوسط طبقے اور سفید پوش عوام کا معاشی کچومر نکل رہا ہے۔

عمران خان چالاکی کے ساتھ اپنی غلطیوں کو اداروں پر تھوپ رہے ہیں، ملک کے تمام اسٹیک ہولڈر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں، پاکستان کے تمام ادارے مخاصمت کی بجائے آئین کے تحت تعاون کریں، ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عوام شفاف انتخابات کے بعد پر امن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کسی کو 2018 کے الیکشن کا ری پلے دہرانے نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…