اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی (ف)نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات اپوزیشن کی ناراضگی کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں۔
دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی ایف سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاتھا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔حکومت کےساتھ مذاکرات کافیصلہ رہبرکمیٹی کریگی، رہبرکمیٹی کااجلاس 22 اکتوبرکواسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے،مذاکرات کا حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد ہوگا۔