اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں ، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالہ سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں، پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت نے ہمیں بہت
زیادہ متاثر کیا۔کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ ایس او ایس ولیج دیکھنا چاہتی تھی، میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں گئی، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالے سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں، وہاں بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں۔یا درہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کا 5روز کیلئے دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر ،وزیراعظم سے ملاقاتوں سمیت پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کی تھی۔