اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلا س میں چوہدری پرویز الٰہی شریک نہ ہوئے،نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری برادران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی
ذاتی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ذاتی معالجین نے بھی انہیں دوہفتوں کے آرام کا مشورہ دے دیا ۔ڈاکٹروں کے مشورے پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں۔پرویز الہٰی کے مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونے سے کمیٹی کی کامیابی کے امکانات محدود ہوگئے ہیں۔