ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم اور علماء کی ملاقات میں کشیدگی کیوں ہوئی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیراعظم نے علما سے ملاقات کی ،جس میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں لب و لہجہ تبدیل کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ مذہبی رہنماؤں سے اس

ملاقات کا مقصد دھرنے کے خلاف ان کی حمایت کے حصول کی استدعا کرنا ہر گز نہیں۔ مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے حامدالحق حقانی نے عمران خان کی خطیبانہ صلاحیتوں کو سراہا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اجلاس میں مفتی تقی عثمانی ، مفتی رفیع عثمانی اور حنیف جالندھری نہ آئے تاہم وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ان کے انکار کی خبریں درست نہیں۔علماء کو بتایا گیاکہ دوست ملک نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بارے میں خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمن کے خلاف قابل اعتراض زبان کے استعمال پر حامدالحق نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے مخالفین کو نام دینے کی پالیسی سے اجتناب کرنا چاہئے جس پر انہوں نے 15، 20 منٹ کا لیکچر دے ڈالا۔بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے فضل الرحمن کے بارے میں اپنا انداز گفتگو ترک کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہوں نے اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، میں نے انہیں بیروزگار نہیں کیا،ووٹ نہ دینے پر وہ مجھے نہیں لوگوں کو الزام دیں۔جب اس نمائندے نے اجلاس میں موجود فردوس عاشق اعوان اور شفقت محمود سے حکومتی موقف جاننے کی کوشش کی توان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…