اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے تیاریاں شروع کردیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور ہونے لگا،نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کےلئے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات ، غیر ملکی سفارتخانوں
اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،آرٹیکل 245کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کےلئے فوج طلب کی جائے گی،فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا، فوج کی طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 31اکتوبر کو آزادی مارچ نکالنے کا اعلان کررکھا ہے ۔