ہر مسلمان کی طرح رسول اللہؐ کا سچا عاشق ہوں لیکن جس کا جب دل چاہتا ہے میرے بارے لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے شکوے، بڑا دعویٰ کر دیا

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے علماء کرام سے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی ایک نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے علماء کرام سے کہا کہ آج آپ کو آزادی مارچ کے حوالے سے نہیں بلایا، امت مسلمہ اور مدارس پر بات کروں گا، وزیراعظم نے کشمیر، سعودی ایران کشیدگی، مدارس میں اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی،

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہر مسلمان کی طرح رسول اللہ ؐ کا سچا عاشق ہوں لیکن جس کا جب دل چاہتا ہے میرے بارے لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیتا ہے، علماء کرام سے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ پر صرف چار جملے بولے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے خوفزدہ ہیں نہ کوئی پریشانی ہے، مدارس کو سیاسی طور پر استعمال نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی ٹیم کو سونپ دیا، معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ افواج، اداروں بارے باتیں کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علما ء کر ام اور مشائخ اتحاد و یگانگت کے پیغام کو عام کر یں اور ریا ست مدینہ کے خواب کی تکمیل کے لئے را ہنما ئی کر یں،کشمیر کے معاملے کو بھی زیا دہ سے زیا دہ اجاگر کر یں،حکومت مدارس کے طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے،مو لا نا فضل الر حما ن کے جا ئز مطالبات سنیں اور ما نے جا سکتے ہیں مگر کو ئی بھی نا جا ئز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جا ئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، اعجاز چوہدری، یوسف بیگ مرزا اور دیگر موجود تھے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں علامہ طاہر اشرفی، مفتی منیب الرحمان، علامہ عارف واحدی و دیگر بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے اجلاس میں مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علما کو اعتماد میں لیا۔ علما نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے علمائے کرام کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مو لا نا فضل الر حما ن کے جا ئز مطالبات سنیں اور ما نے جا سکتے ہیں مگر کو ئی بھی نا جا ئز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جا ئے گا، دینی مدارس کے حوالے سے انقلابی ریفارم کی جارہی ہیں، پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا جارہا ہے، دینی مدارس کے طلبا کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں گے،

حکومت مدارس کے طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ مدارس کے طلبہ بھی ڈاکٹر، انجینئر اور آرمی افسربنیں کون مسلمان ہیجو ختم نبوت کا پہرہ دار نہیں؟اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تمام علما ء کر ام سے اپیل کی ہیں کہ وہ اتحاد و یگانگت کے پیغام کو عام کر یں اور ریا ست مدینہ کے خواب کی تکمیل کے لئے علما را ہنما ئی کر یں اور کشمیر کے معاملے کو بھی زیا دہ سے زیا دہ اجاگر کر یں۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی دنیا مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، بھارتی وزیراعظم اب کرفیو ہٹانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے بعد وادی میں بد ترین خون ریزی ہوگی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آزادی مارچ پر زیادہ بات نہیں کی وزیر اعظم عمران خان نے ؎صرف مدارس کی اصلا حات پر بات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…