آزادی مارچ، عمران خان بھی کھل کر سامنے آگئے ،پارٹی رہنمائوں کو زبردست ہدایات جاری کردیں

17  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی)آزادی مارچ کا پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پارٹی کی تنظیم نو کا گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق تنظیم نو کا مقصد تحریک انصاف کو سیاسی سطح پر متحرک کرنا ہے۔

فیصلہ کی وجہ آزادی مارچ اور حزب اختلاف کے بیانیے کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نے پارٹی عہدیداران کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات بھی کر دی۔دوسری جانب آزادی مارچ کے مقاصد کے حصول کیلئے اپوزیشن جماعتیں مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہیں، سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی آرا ء اور تجاویز پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آزادی مارچ پر سیاسی جماعتوں بالخصوص (ن)لیگ کے اندر اختلافات موجود ہیں۔ڈی چوک میں سیاسی طاقت کے مظاہرے سے کیا نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس پر مارچ کی حامی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت کی رخصتی، نئے انتخابات، قومی حکومت، ان ہاؤس تبدیلی اور یہاں تک کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشنز بھی موجود ہیں تاہم اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے منقسم ہیں اور ان کے اندر مختلف آرا ء پائی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن حتمی نتائج کیلئے ڈی چوک میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے اسمبلیوں سے استعفوں کے حق میں ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو پیغام بھی بھجوا یا ہے جس سے نواز شریف مکمل طور پر متفق ہیں جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بالکل مختلف موقف کے حامی ہیں۔

شہباز شریف، بلاول بھٹو قومی حکومت یا ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں ان کا استدلال یہ ہے کہ سال ڈیڑھ میں نئے انتخابات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو اور نہ ہی ہماری معیشت اس بات کی متحمل ہو سکتی ہے اس لئے قومی حکومت یا ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو ہی سیاسی سرگرمیوں کا محور رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…