اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آزادی مارچ کے مقاصدکا حصول،اپوزیشن جما عتوں کے مختلف آپشنز سامنے آگئے،جانتے ہیں بلاول، شہباز کس کے حق میں ہیں؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)آزادی مارچ کے مقاصد کے حصول کیلئے اپوزیشن جماعتیں مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہیں، سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی آرا ء اور تجاویز پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آزادی مارچ پر سیاسی جماعتوں بالخصوص (ن)لیگ کے اندر اختلافات موجود ہیں۔ڈی چوک میں سیاسی طاقت کے مظاہرے سے کیا نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس پر مارچ کی حامی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت کی رخصتی، نئے انتخابات، قومی حکومت، ان ہاؤس تبدیلی اور یہاں تک کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشنز بھی موجود ہیں تاہم اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے منقسم ہیں اور ان کے اندر مختلف آرا ء پائی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن حتمی نتائج کیلئے ڈی چوک میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے اسمبلیوں سے استعفوں کے حق میں ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو پیغام بھی بھجوا یا ہے جس سے نواز شریف مکمل طور پر متفق ہیں جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بالکل مختلف موقف کے حامی ہیں، شہباز شریف، بلاول بھٹو قومی حکومت یا ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں ان کا استدلال یہ ہے کہ سال ڈیڑھ میں نئے انتخابات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو اور نہ ہی ہماری معیشت اس بات کی متحمل ہو سکتی ہے اس لئے قومی حکومت یا ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو ہی سیاسی سرگرمیوں کا محور رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…