باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ ہیڈ کوارٹر خار میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں گل جان کی بازی ہار گئے، پی پی پی رہنما پر فائرنگ کرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے، دوسری جانب پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہناہے کہ رہنما پر فائرنگ کسی ذاتی رنجش کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے لیکن ابھی تک کوئی واضح ثبوت منظر عام پر نہیں آیا ہے۔