کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں پولیس وین کے قریب خوفناک دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ایک پولیس وین کے قریب ہوا جس سے ابھی تک
ایک شخص کے جاں بحق جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،دہشت گردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔،سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔