جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت کی وہ غلطی جس سے فضل الرحمن کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچا، اہم وزیرنے بھی اعتراف کرلیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق حکومتی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی میڈیا پالیسی مناسب نہیں اور ہماری غلطی ہے دھرنے والوں کو خوامخواہ لفٹ کرائی ۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پورا یقین ہیکہ معاملہ ٹھیک ہوجائیگا، ملاقاتیں ہورہی ہیں، فضل الرحمان اور دوسرے لوگوں سے بات چیت جاری ہے، 23 سے 26 تاریخ کو اس پر اپنی رائے دوں گا، شہباز شریف بھی وکٹ کے دونوں طرف نظر آتے ہیں انہیں کہا ہے ایک طرف کھیلیں، یا آسمان پر رہیں یا پھر اپنے قدم زمین پر رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول مولویوں سے ڈرا ہوا ہے، اسے پتا ہے یہ دھرنا دیں گے، اسلام آبادمیں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے اور انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے، ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے، کیبنٹ میں بھی کہا کہ ہماری میڈیا پالیسی مناسب نہیں، ہم خوامخواہ انہیں لفٹ کرارہے ہیں، جس نے آنا ہے آجائے، اسلام آباد میں سب اچھے کی دھنیں بج رہی ہیں، کوئی نہ سمجھے وہاں خوف ہے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ یہ سب دنیا میں اسلامی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں اور علما قابل احترام ہیں، بعض بے وقوف طاقتیں فضل الرحمان کی دہشتگردی کی حیثیت سے تصویر پیش کررہی ہیں جو غلط ہے۔

مولانا ایک دو فعہ خود دہشتگردی کی نذر ہونے سے بچے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پورا یقین ہے معاملات سیٹل ہوجائیں گے، جوڈو کراٹے اور بنکاک شعلے نہیں دیکھ رہا، سب اچھا دیکھ رہا ہوں۔مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جو کچھ ہماری حکمت عملی ہے اس میں مودی پھنس رہا ہے، یہ ایک دن کی لڑائی نہیں ہے، چین میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ملا، سمجھتا ہوں پاک فوج ہر لمحہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…