اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئےآخری حد تک لڑیں گے،پاکستان نے سرحد پار پیغام پہنچا دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ(این این آئی)وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تکل لڑیں گے اور مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو دْنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی مظالم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپوراظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پربھی یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کو ختم کرائے اور اْن کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی میڈیا سے بھی یہ اْمید رکھتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وجبر کو مزید بے نقاب کریں گے بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وڑن پر کام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا رہی ہے جس سے مسئلہ کشمیر اب بین الاقوامی سطح پر پہلے سے کئی زیادہ نمایاں طور پر اْجاگر ہوتا ہو ا نظر آ رہا ہے اور دنیا پاکستان کے موقف کی بھرپور تائیدکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اْ س وقت تک اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک اْن کو حق خو د ارادیت نہیں مل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری حق خودا رادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔بریگڈیراعجاز شاہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…