منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کا دورہ کامیاب،پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائیگا، جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ چین کوانتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر نے یقین دلایا جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا،

پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائیگا،چینی صدر آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے،چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔جمعہ کو سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، چینی قیادت نے پاکستانی قیادت کو دورہ بھارت سے قبل دعوت دی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ چین کے دورے میں سی پیک، کشمیر اور دفاعی تعاون پر بات ہوئی ہے،پاکستان نے ستر فیصد کشمیر پر بات کی۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے بھارت سے تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر نے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کی، چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ چینی قیادت نے یقین دلایا کہ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقی کے ماڈل کو اپنا رہا ہے، چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ریاست کی سطح پر ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ سول اورفوجی قیادت مل کر کام کر رہی ہے جو اچھی بات ہے ہم پاکستان کی معیشت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…