وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب ،ایران اختلافات کے خاتمے کیلئے بڑا کام کردکھایا،ایرانی حکومت کے ترجمان کے حیرت انگیز انکشافات‎

11  اکتوبر‬‮  2019

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کو سعودی عرب نے بات چیت کی پیش کش کر دی ہے، سعودی عرب کی بات چیت کی پیشکش وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ذریعے ایران پہنچائی گئی ہے، اس بارے میں ایران حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام ایران کو پہنچایا ہے، ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ایران کو بات چیت کی پیش کش کی ہے،

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں 13 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی اتوار کو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب روانگی کا امکان ہے، وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات کی پیش رفت پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا،اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تناؤ ختم کرنے کی خواہاں ہیں، سر کاری ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکہ کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تناؤ ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساحل سے بحرہ احمر کے ذریعے سفر کرنے والے ایرانی تیل بردار جہاز پر 2 راکٹوں سے حملہ کیا گیاتاہم اس حملے سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی سعودی حکام نے رابطہ کرنے پر فوری کوئی ردعمل دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے 60 میل کے فاصلے پر واقع پورٹ پر پیش آیا جہاں ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی بندرگاہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 2 اسٹور رومز کو نقصان پہنچا اور جہاز سے بحیرہ احمر میں تیل کا رساؤ شروع ہوگیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایران کے قومی ایرانین ٹینکر کو کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ جہاز کی شناخت سیبیٹی کے نام سے ہوئی، اس جہاز نے آخری مرتبہ اگست میں ایرانی ساحلی شہر بندر عباس کے قریب ٹریکنگ ڈیوائسز کو آن کیا تھا۔

اس حوالے سے مشرق وسطیٰ کو دیکھنے والے امریکی نیوی کے 5 ویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ پیٹی پاگانو نے کہا کہ وہاں موجود انتظامیہ اس واقعہ کی رپورٹس سے متعلق باخبر ہیں تاہم انہوں نے اس پر مزید تبصرے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز پر حملے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب ایران کے سعودی عرب اور امریکا سے تعلقات کشیدہ ہیں اور خلیج کی ان دونوں ریاستوں کے کشیدہ تعلقات کے خاتمے میں پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان 12 اکتوبر کو ایران اور سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ حملے کی رپورٹس امریکا کے اس الزام کے بعد آئیں جس میں اس نے کہا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں خلیج فارس میں ابنائے ہرمز کے قریب ایران نے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا لیکن تہران نے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔جمعہ کو پیش آنے والا یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایک سال سے زائد عرصے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کرلیا تھا اور ایرانی کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پابندیاں لگا دی تھیں۔امریکی صدر کے فیصلے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب تیل ٹینکرز پر پراسرار حملے،

ایران کی جانب سے امریکی فوج کا نگرانی کرنے والا ڈرون گرانے اور دیگر واقعات مشرق وسطیٰ میں رونما ہوئے۔خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی ابقیق اور خریس کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔ان حملوں کی وجہ سے ریاض کی تیل کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔اگرچہ یمن کے حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن ریاض، واشنگٹن اور کئی یورپی حکومتیں کہتی ہیں کہ ان حملوں کا ذمہ دار ایران تھا تاہم تہران کی جانب سے ان ڈرون حملوں میں اپنے کردار کو مسترد کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…