جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر آج کل کہاں ہیں ؟ سینئر صحافی نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرمگ ڈیسک )پی ٹی آئی حکومت کے بیرسٹر شہزاد اکبر گزشتہ چند ماہ سے میڈیا سے لاپتہ ہیں۔اس حوالہ سے روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی انصار عباسی لکھتے ہیں کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

ٹاک شوز میں بھی بمشکل ہی نظر آتے ہیں۔ بیرون ممالک کے بینکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کیے گئے 200 ارب ڈالرز کی واپسی کیلئے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں قائم کیے گئے اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ شہزاد اکبر فون بھی نہیں اٹھا رہے۔ پیغامات کا جواب بھی نہیں دے رہے۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ان کے اسٹاف سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر صاحب باہر گئے ہیں اور میٹنگوں میں مصروف ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا ہے کہ بیرون ملکوں کے بینکوں میں غیر قانونی طور پر جمع کیے گئے پاکستانیوں کے 190 ارب ڈالرز کی رقم پاکستان واپس لانا مشکل ہے۔بیرسٹر شہزاد اکبرکی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ رہی جس سے یہ معلوم ہو سکے آخر ایسی صورت میں اے آر یو کے باقی رہنے کا جواز کیا ہے کیونکہ حکومت خود اعتراف کر چکی ہے کہ وہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز واپس نہیں لا سکتی۔یاد رہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…