اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈارنے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو
پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے،وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔