جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا،عمران خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا،چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے۔

چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے ،چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ منگل کو چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔زیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کیلئے جنگ کی، چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے ،حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کے تعاون کے خواہش مندہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں کیوں کہ ہم نے آسانیاں پیدا کی ہیں،پاکستان چاہتا ہے کہ چین ٹیکسٹال، آئی ٹی، فنانس، زراعت، سیاحت، میں سرمایہ کاری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…