راولپنڈی/بیجنگ(این این آئی) چینی عسکری قیادت نے کشمیرپرپاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاطرزعمل امن کے مفادمیں ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے۔
عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت تنازع کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کااحترام کرے،بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنائے۔منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا اور کمانڈرپی ایل ایاوروائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی سیکیورٹی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین دفاعی تعاون بھی ملاقاتوں میں زیرغورآیا۔آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کومقبوضہ کشمیرکی جاری صورتحال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ بھارت تنازع کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کااحترام کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی عسکری قیادت کاکشمیرپرپاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کی ۔ چینی عسکری قیادت نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاطرزعمل امن کے مفادمیں ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوششوں پربھی بات چیت کی گئی ،موجودہ دفاعی تعاون کومزیدوسعت دینے پراتفاق کیا گیا ۔