ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل مل دوست ملک کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھاشا اور مہمند کے ساتھ تیسرے بڑے ڈیم کی تعمیر کی بھی تیاریاں شروع

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان سٹیل مل کو دوست ملک چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے حکومتی سطح پر معاہدے کے تحت سٹیل مل چین کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران کئی بلین ڈالرز کے ریلوے مین لائن ایم ایل ون پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لیے بھی راستہ تلاش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چین سے بنجی ڈیم کی تعمیر کے لیے بھی مدد مانگے گی۔ دوسری جانب تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے سٹیل مل کی بحالی کے فیصلہ اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں پاکستان سٹیل ملز کو چین کو دینے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل ملز کی بحالی سے ملک میں بڑھتی ہوئی سٹیل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا پاکستان نہ صرف سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا بلکہ سٹیل کی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے انہوں نے کہا کہ کہ اسٹیل ملز کی بحالی سے اس میں موجود 4سے5سال پران خام مال آج ہالٹ رالڈ بنا کر بیچا جائے تو اس سے اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے۔ملک میں موجودہ حکومت کی طرف سے لاکھوں گھروں کی تعمیر کے منصوبہ اور ملک میں سی پیک تناظر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بھی سٹیل کی وافر ضروریات ہوگی۔جسے اسٹیل مل کو بحال کرکے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی سے ہر سال ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…