ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

لوگ صبر نہیں کرتے، 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ مدینہ کی ریاست بھی ایک دن میں نہیں بن گئی تھی ،عمران خان کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ صبر نہیں کرتے، 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے

کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے، یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، مشکل وقت میں پوری کوشش کریں گے کہ کوئی بھوکا نہ رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شروع میں ریاست مدینہ کے بھی مشکل حالات تھے، ریاست مدینہ پر یونی ورسٹیز میں پی ایچ ڈی پروگرامز رکھے ہیں، حکومت کاروباری، صنعتی اور امیر طبقے کی مدد کرے گی، ان سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے، لوگ صبر نہیں کرتے، 13 ماہ ہوگئے لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان، تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی جب ذہن بدلیں گے، مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی ۔یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے ’’احساس پروگرام ‘‘ کے تحت 4 سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کی مدد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین حصے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ہنر کی تعلیم اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہوگی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہرسال اسی ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں 22غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگی۔احساس پروگرام کے تحت ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چھوٹے قرضوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ تین ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کا انحصار اسکی شفافیت پر ہوتا ہے ،اسکالر شپ اور فوڈ اسٹیمپ اسکیم بھی لائیں گے۔ اس حوالے سے مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام بہت اہم ہے۔ مرغ بانی پروگرام دیہات والوں کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…