کیا شہزادہ محمد کی جانب سے عمران خان کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلایا گیا؟سچائی سامنے آگئی

6  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہے۔حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان

اور سعودی عرب کی قیادتیں انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔حکومتی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہفتہ وار میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ وزیر اعظم کی کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ رپورٹ میں ترکی اور ملائشیا کے رہنمائوں سے وزیر اعظم کی ملاقاتوں پرخود ساختہ نظریہ بنایا گیا، آرٹیکل کا مقصد سیاسی فوائد کے لئے 2 ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، حزب اختلاف کی مایوسی کا انکشاف اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سے ہوتا ہے۔ مفادات کے حامل افراد ہی اس طرح کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد دعووں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ طیارے میں مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث انہیں واپس امریکا جانا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…