اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو بین الاقوامی سفارتی آداب نہیں آتے اور وہ وزیر اعظم جیسے عہدے کے قابل نہیں ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔مسٹر خان کے آزاد کشمیر میں جا کر وہاں کے لوگوں کو کنٹرول لائن تک مارچ کرنے سمیت مختلف تبصرو ں کے سلسلے میں بھارت کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے کہا کہ پہلی بار ان کے اس طرح کے بیان نہیں آئے۔
عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کی اشتعال انگیز تقریر کی اور جس قسم کی زبان کا استعمال کیا، بھارت اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ادھر ترجمان بھارتی دفتر خارجہ رویش کمار ترکی اور ملائیشیا کی جانب سےکشمیر پر بھارتی مظالم و بربریت کیخلاف آواز اٹھانے پر تلملا اٹھے اور کہاکہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے،یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھائی تھی ۔