اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جج ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے سفارش کیے جانے کا انکشاف ،نجی ٹی وی کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پر خاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پر دوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔دوسری جانب جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قراردیا اور شائستہ کنڈی کو کنڈٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔