اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، بھارت کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر کے ذریعے بھارتی حکومت نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کے لیے درخواست بھجوائی تھی، اس پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی رویے کی وجہ سے ہم بھارتی وزیراعظم
نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، بھارت کی جانب سے بھیجی درخواست میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے جرمنی اور امریکہ جانا ہے جس کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی جائے، پاکستان سے 20 اور 28 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن پاکستان نے بھارت کو صاف انکار کر دیا ہے۔