پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر علی زیدی قریبی دوستوں پر مہربان، بڑے بڑے عہدوں سے نوازنے لگے، کس کس کو اعلیٰ عہدے دلوائے؟سینئر صحافی نام سامنے لے آئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرانے وفاقی وزیر علی زیدی پر دوستوں کو نوازنے کا الزام لگادیا۔ انہوں نے اپنی کئی الگ الگ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ علی زیدی اپنے دوستوں کو وزیراعظم عمران خان سے ملوا رہے ہیں اور انہیں مرضی کی جگہوں پر ایڈجسٹ کروا رہے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتہ کہ وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اور ان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے؟سینئر صحافی نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہین جنہیں مبینہ طور پر علی زیدی نے اہم ذمہ داریاں دلوائیں، ان میں علی جیمل، عاطف رئیس اور شہباہت علی شاہ شامل ہے۔رؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ علی زیدی کا ایک اور دوست ہے علی جیمل جو کچھ عرصہ قبل ایف بی آر کے 2ارب ٹریکر اسکینڈل کا مرکزی کردار تھا۔علی زیدی نے اسے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر لگایا ہے۔بورڈ کی سرپرستی میں پانچ ایل این جی ٹرمینل لگوا رہے ہیں۔ رؤف کلاسرا نے مزید سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا تھا وہ جس ذاتی دوست عاطف کو ان کے ساتھ چین لے کر جارہے ہیں اس پر ایف آئی اے نے سکینڈل میں مقدمہ درج کررکھا ہے؟ کیا عاطف نے پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کنٹریکٹ لیتے وقت متعلقہ اتھارٹی کو بتایا تھا ان پر پہلے سے ایف آئی اے میں فراڈ کا مقدمہ چل رہا تھا؟ سینئر صحافی نے بتایا کہ علی زیدی کے دوست عاطف کی فرم کو 84ملین ڈالرز پشاور میٹرو کا کنٹریکٹ مل گیا۔اسی عاطف پر سکینڈل فراڈ کی ایف آئی آر ایف ائی اے نے کاٹ رکھی ہے۔

انہوں نے مزید سوال کیا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نےمشکوک بیک گراونڈ کے لوگوں کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کا ممبر کیوں لگوایا ہے خصوصاً جب وہ وہاں پانچ ایل این جی ٹرمینل بھی اسی بورڈ کی مدد سے لگوا رہے ہیں؟ پہلے ٹریکر سکینڈل کے کردار علی جیمل کو لگایا پھر ظفر مسعود کو لگوایا۔ یہ کیا چکرہے  بھائی؟

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…