روس نے بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا، بڑی پیشکش، پاکستان نے حامی بھر لی، زبردست پیش رفت

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے روسی ایکسپو بنک کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم پاکستان نے روسی بینک کی جانب سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔

روسی بینک کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے وزیراعظم عمران خان نے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اور روسی بینک کے ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر نج کاری، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

موضوعات: