اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جج ویڈیو سکینڈل کا مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار،نجی ٹی وی کے مطابق سائبر کرائم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ناصر جنجوعہ ، خرم یوسف اور غلام جیلانی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے تینوں ملزموں کی ضمانت خارج کی ،ایف آئی اے نے ملزم ناصر جنجوعہ ،خرم یوسف اور غلام جیلانی کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کے بعد گرفتار کرلیاہے ۔