اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جان اچکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل تقریباََ ہو چکی ہے۔ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔جب کہ مریم نواز بھی دس سال
کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں گی اور اس عرصے میں سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔امکانات ہیں کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں ڈیل فائنل ہو جائے گی اور یہ پورے شریف خاندان کو بچا لے گی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اس تمام ڈیل میں شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل میں ایک شکست تسلیم کرلینے والے انسان بن چکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے زندگی کے آئندہ سال ہر حالت میں آرام سے گزارنا چاہتے ہیں۔