اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ درآمدات کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کے مثبت نتائج آرہے ہیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر مرکوز ہے
درآمدات میں کمی اور برآمدات بڑھانے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، گزشتہ سال کی مثبت اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہوا جولائی2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 73فیصد کمی آئی اور خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے۔