منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کے ایٹمی ہتھیار ہندو فاشٹ مودی کے ہاتھ لگ گئے ، عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر ہندو نسل پرست فاشسٹ مودی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے جس سے وادی میں 90لاکھ کشمیری خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔یو این مبصرین کو فوری طور پر کشمیر بھیجا جائے ۔

بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں ہندو نسل پرست فاشسٹ نریندرمودی کی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے 90لاکھ کشمیریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری دو ہفتوں سے محاصرے میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے کشمیر میں فوری طور پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جائے تاکہ حالات کی سنگینی کا جائزہ لیا جاسکے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے کیونکہ بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھوں میں ہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف خطے کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت میں 40لاکھ مسلمان کیمپوں میں قید ہیں اور یہ مسلمان اپنی بھارتی شہریت بھی منسوک کراچکے ہیں لیکن اب بھارتی مظالم کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے دنیا کو فوری نوٹس لینا ہوگا کیونکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کی نفرت و نسل کشی کی ڈاکٹرائن عروج پر ہے اور اگر عالمی برادری نے ایکشن نہیں لیا تو آر ایس ایس ڈاکٹرائن مزید پھیلے گی ۔اب ان سب کو روکنے کا وقت آگیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…