نیو یارک ( آن لائن)اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں برطانیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جاناچاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ آج اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں کشمیریوں کی آواز 50برس بعد سنی گئی۔ بہت سے رکن ممالک نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے
پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بھارت کشمیریوں کی آواز بند نہیں کرسکتا۔ کشمیری عوام کی آواز سلامتی کونسل کے اجلاس میں سنی گئی۔ کشمیر کے حوالے سے اجلاس ہونا بھارت کے موقف کی نفی ہے کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔برطانیہ نے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینا چاہیے۔