ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، کرفیو ہٹنے دیں پھر دنیا دیکھے گی کہ کشمیر میں کیا ہورہاہے،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے،یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے،نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے،

بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے۔عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، میں نے نریندرمودی سے ہمیشہ امن کی بات کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ پوری دنیا منتظر ہے کرفیو ہٹے تو دیکھے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے کیا ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کیا بی جے پی حکومت کا خیال ہے کہ فوجی قوت سے وہ تحریک آزادی روک سکتی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں فوجی قوت کے استعمال سے تحریک آزادی زور پکڑیگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا نظارہ کرے گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس بار بی جے پی سرکار کے لبادے میں فسطائیت کا ایک اور مظاہرہ دیکھیں گے یا پھر عالمی برادری میں ایسا ہونے سے روکنے کی اخلاقی جرات ہوگی؟۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…