ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ اورپاکستان نے ایک دوسرے پر عائد پابندیاں اٹھا لیں،امریکی محکمہ خارجہ  نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے اپنے ملک میں پاکستانی سفارتکاروں اور سفارتی عملے پر گزشتہ سال 25 میل تک سفر اور دیگر پابندیاں ختم کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس امریکا کے معاون نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے بلا اجازت سفر پر پابندی عائد کی تھی جس کے تحت پاکستانی سفارت کار اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے تھے

تاہم  اب امریکا نے پابندی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتکار امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار اور ان کے گھر والے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکام کے مطابق پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملے کی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی ہے اور دونوں ممالک سفارتی مشنز کو حائل رکاوٹیں ختم کرنیکی کوششوں کیلئے پرْعزم ہیں۔ادھر سفارتی مبصرین نے بتایا کہ اسلام آباد نے بھی امریکی سفارتکاروں پر گزشتہ سال عائد کی گئی پابندیاں ہٹالی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں پر یہ پابندیاں 10 مئی 2018 کو عائد کی تھیں اور 11 مئی کو اسلام آباد نے بھی پاکستان میں امریکی سفارتکاروں پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ایک دوسرے کے سفارتکاروں پر پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے تھے تاہم وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ ماہ دورہ امریکا کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے واشنگٹن سے یہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، جن کی وجہ سے پاکستانی سفارتکاروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔امریکی پابندیوں کے تحت پاکستانی سفارتکاروں کو جس شہر میں وہ تعینات ہیں، وہاں سے 25 میل سے زائد سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ ان پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی تھی کہ وہ دوسرے شہر

سفر کرنے سے 5 روز قبل امریکی محکمہ خارجہ سے اس کی اجازت لیں گے۔پاکستانی پابندیوں کے ذریعے امریکی سفارتکاروں کو بھی شہر کے مخصوص علاقوں تک محدود کردیا گیا تھا جبکہ امریکی سفارتکاروں سے پاکستانی ایئرپورٹ پر خصوصی برتاؤ کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا تھا۔ان پابندیوں کے تحت امریکی سفارتکاروں کو اپنی گاڑیوں میں ٹنٹِڈ شیشے یا ذاتی گاڑیوں پر سفارتی رجسٹریشن پلیٹس لگانے سے بھی روک دیا گیا تھا جبکہ کوئی جائیداد کرائے پر لینے سے قبل پاکستانی وزارت داخلہ سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…