کراچی(این این آئی)حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیاہے۔اب قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے بھی بری خبر سامنے آئی ہے، قومی بچت اسکیموں میں 5 لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلر کو 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 10 فیصد تھی۔اسی طرح 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی
سرمایہ کاری پر نان فائلر کو 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 17.5 فیصد تھی۔فائلرز کے لیے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی۔ گوشوارے داخل کرانے 5 لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ادا کریں گے۔ گزشتہ مالی سال فائلرز کے لیے 5 لاکھ اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد یا یکساں ودہولڈنگ دینا پڑ تا تھا۔