بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان کا دورہ کب کرینگے؟بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 6  جولائی  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان اس سال کے آخر پر متوقع ہے پاکستان کے ساتھ 65کروڑ ڈالر تجارت کا حجم ہے جو کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے سامنے بہت کم ہے اور اس میں اضافے کے لئے

دونوں طرف سے کوششیں جاری ہیں ترکی کی بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ دونوں ملک سٹریٹجک فریم ورک کے اندر کام کر رہے ہیں جس کی بدولت تمام سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دینے پر کام جاری ہے۔ سفیرکونسل آف پاکستان نیوز پیپرز’ ایڈیٹرز اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام ”میٹ دی ایڈیٹر” فورم میں ایڈیٹروں اور سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ ترک سفیر نے کہا کہ پاک ترک دوستی تعلق سے آگے کی چیز ہے یہ ایک منفرد رشتہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ہاں دورے بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے نئے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔ وہ براہ راست سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور شراکت بھی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…