بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’12بلین ڈالرمیں دیتا ہوں ،نوازشریف کو چھوڑ دو‘‘ جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کی مدد کیلئے کون سامنے آگیا

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور کاروباری شراکت دارنے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ ہم نواز شریف کی جگہ 12 بلین ڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو قید سے چھوڑ دیا جائے، مریم نواز کے خلاف بنایا گیا کیس ختم کر دیا جائے اور وعدے کے طور پر یہ لوگ انگلینڈ چلے جائیں گے۔ ان لوگوں کی وجہ سے آپ تنگ نہیں ہوں گے کیونکہ یہ لوگ نہ تو آپ کے خلاف بیان دیں گے نہ ہی آپ پر کوئی تنقید کریں گے۔جس سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ مبشر لقمان نے کہا کہ یہ ساری بات مریم نواز کو کسی طور قبول نہیں ہے ۔ایک تو انہیں پیسہ جانے کا بے حد دکھ ہے ، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح پیسہ نہ جائے۔ اسی وجہ سے شریف خاندان میں بہت زیادہ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ مریم نواز اور شہباز شریف ایک دوسرے سے ملاقات تک نہیں کرتے۔ جس دن بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا آئے تھے اور وہاں پر ان کو کھانے کی دعوت دی گئی۔ شہباز شریف اس دن خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور آئے لیکن مریم نواز نے ان کو میٹنگ میں نہیں آنے دیا۔مریم اس میٹنگ کو خود چیئر کرنا چاہ رہی ہیں۔ وہ میڈیا کی توجہ بھی اپنے اوپر مرکوز رکھنا چاہتی تھیں۔ مریم نواز کا بیانیہ اور شہباز شریف کا بحیثیت صدر مسلم لیگ ن بیانیہ مختلف ہو چکا ہےاور مسلم لیگ ن واضح طور پر تقسیم ہو چکی ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر مریم نواز اور نواز شریف پیسے دے کر بچ جاتے ہیں تو اس صورت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بہت زیادہ دباؤ آجائے گا۔کیونکہ شہباز شریف خود اور ان کے دونوں صاحبزادے ہی نیب میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔اگر انہوں نے بھی پیسے دے دئیے تو ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔ شریف خاندان نے خود بھی سوچ لیا ہے کہ اب ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے کیونکہ ڈیل بے شک خفیہ ہو لیکن وہ بالآخر کسی نہ کسی طرح باہر آ ہی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ میثاق معیشت کے حوالہ سے مریم نوازاور شہبازشریف کی رائے میں واضح اختلات گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آیا تھا جب مریم نواز نے پریس کانفرنس کی  تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…