اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں، سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس طرح اپوزیشن کا احتجاج کام کر گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر منظر
عام پر آئی تھی کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے ہیں اور آصف زرداری کے 20 جون کے اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کاامکان ہے، پروڈکشن آرڈر اجرا کے بعد آصف زرداری جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔آصف علی زرداری کے ساتھ ساتھ اب خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔