اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الطاف حسین کے خلاف شواہد تفصیلی اور قابل اعتبار ہیں جس کے نتیجے میں بہت سنگین الزامات سامنے آسکتے ہیں اور ان سنگین الزامات کے نتیجے میں بانی ایم کیو ایم کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے وکیل ٹو بی کیڈمین کا انکشاف،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے متعلق یہ بہت اہم اقدام ہے، ہمیں علم تھا الطاف حسین سے نفرت انگیز تقریر معاملے پر میٹروپولیٹن تفتیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیاجائے گا بانی ایم کیو ایم کو کن الزامات کا سامنا کرنا ہوگا، توقع کرتے ہیں یہ پیش رفت بہت جلد ہوگی، عام طور پر ایسا فیصلہ گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر کیا جاتا ہے، توقع کرتے ہیں بانی ایم کیو ایم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائےگا اور پیشی کے بعد کارروائی کا آغاز ہوگا۔میرا خیال ہے الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کافی شواہد ہیں،یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز الطاف حسین کو گرفتار کیا تھا ۔