کراچی(نیوزڈیسک)الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی میں ایسا ردعمل ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا؟شہر قائد کے عوام کا زبردست ردعمل،خوف کے بادل چھٹ گئے، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو لندن میں برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے الطاف حسین پر پاکستان مخالف تقاریر سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو لندن میں اس جرم پر تین ماہ سے چھ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ حکومت پاکستان بھی الطاف حسین کی
حوالگی کے لئے برطانوی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، توقع کی جارہی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بریک تھرو بھی ہوسکتاہے، دوسری جانب الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی بھر میں عوام کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے ایم کیو ایم جس کی معمولی سی کال پر پورا کراچی شہر بند ہوجایاکرتا تھا وہاں کے عوام کے ذہنوں اور دلوں سے خوف کے بادل چھٹ گئے اور پورا کراچی پرامن رہا نہ تو سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور نہ ہی الطاف حسین کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے لئے کوئی باہر نکلا، تجزیہ نگار کراچی کے عوام کے اس ردعمل کو انتہائی مثبت قرار دے رے ہیں، بالاخر کراچی میں بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائمز اور قتل عام کا کلچر ختم ہوگیا اور عوام نے اب سکھ کا سانس لیا ہے، اس میں پاک فوج اور رینجرز سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے شہر کا امن و امان بحال کرنے کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے اور ایک ناممکن نظر آنے والے کام کو ممکن کردکھایا اور عوام اب سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، الطاف حسین کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بھی عوام کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آرہاہے اور کراچی میں پرسکون حالات پر خوش کا اظہار کیاجارہاہے۔