اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکوضمانت مسترد ہونے کے بعدنیب نے گرفتار کرلیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میرے لیے یہ جیلیں نئی نہیں ہیں۔میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ کرپشن کا ثبوت لے کر آئیں سیاست چھوڑ دوں گا۔ آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے پہلے ہی بتا دیا تھا جب کہ میری گرفتاری کا چیئرمین نیب پہلے بھی کہہ چکے تھے ،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ
کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت کی تو نیب کےایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ اور ان کی فیملی نے منی لانڈرنگ کی۔عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔دورانِ سماعت نیب کی ایک ٹیم عدالت میں موجود تھی جس نے لیگی رہنما کو حراست میں لے لیا۔