منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

فریال تالپور کو کیوں گرفتار نہیں کیاگیا؟ آصف علی زرداری اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زر داری کو زر داری ہاؤس سے گرفتار کر کے نیب راولپنڈی منتقل کر دیا (آج)منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتوں میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت میں

موجود تھیں۔سماعت کے دور ان ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ دلائل دیئے جبکہ سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے جواب الجواب دلائل دیئے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کے دلائل مکمل ہونے پر ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد سابق صدر آصف علی زر داری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ زر داری اسلام آباد پہنچے۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زر داری نے سلیم مانڈوی والا سمیت سینئر رہنماؤں اور قانونی ٹیم کو زر داری ہاؤس بلایا اور ان سے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دور ان سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔گرفتاری سے قبل سابق صدر آصف علی زر داری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زر داری اور صاحبزادے بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی اور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پر پولیس کے ہمراہ زر داری ہاؤس پہنچنے والی نیب ٹیم کو گرفتاری دیدی جس کے بعد نیب ٹیم سابق صدر کو زر داری ہاؤس سے گرفتار کر کے میلوڈ ی میں

موجود نیب آفس میں منتقل کر دیا۔زر داری ہاؤس میں گرفتاری کے موقع پر بد نظمی بھی دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم سابق صدر آصف علی زر داری کے وارنٹ گرفتاری ساتھ لائی تھی اس موقع پر لیڈی پولیس بھی موجود تھی تاہم نیب ٹیم سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں لائی تھی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔نیب کی ٹیم سابق صدر آصف علی زر داری کو (آج) منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔آصف علی زر داری کی گرفتاری کے

موقع پر پولیس نے میڈیا کو اندر جانے سے روک دیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نیر بخاری و دیگر رہنماؤں کا راستہ بلاک کردیا گیااور زرداری ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ آصف زرداری 28 مارچ سے 10جون تک دو ماہ بارہ دن کیلئے عبوری ضمانت پر رہے،آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…