اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں‘ وزیر اعظم عمران خان نے تمام سرکاری اداروں کے اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایات جاری کردیں‎

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے ، لوگوں کو غربت سے نکالنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد دیں جب تک ہم ٹیکس نہیں دینگے ہمارا ملک اوپر نہیں جا سکتا، بے نامی اثاثے، بینک اکاؤنٹس اور باہر پڑا پیسہ ظاہر کرنے کا 30 جون تک وقت ہے۔ اس کے بعد موقع نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بہت اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں ۔ اجلاس میں مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویز زیر غور آئیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سول اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اخراجات کم کریں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگرفوج اپنے اخراجات کو کم کر سکتی ہے تو تمام سوال ادارے کیوں نہیں ؟۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا اس کا عوام کو یہ نقصان ہوا ہے کہ ہم سالانہ چار ہزار ارب روپے جو ٹیکس جمع کرتے ہیں اس میں سے آدھا یعنی دو ہزار ارب روپے ان قرضوں کی اقساط ادا کرنے پر خرچ ہو جاتا ہے اور باقی بچ جانے والی رقم سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وہ قوم ہیں جو بد قسمتی سے سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں لیکن خیرات سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر جذبہ آگیا تو ہم سالانہ دس ہزار ارب روپے تک بھی ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیکس نہیں دیںگے ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھ سکے گا۔ بے نامی اثاثے ،

بینک اکاؤنٹس اور باہر پڑا پیسہ ظاہر کرنے کا 30جون تک وقت ہے، سب سے اپیل ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں شرکت کریں ۔ بے نامی اکاؤنٹس اور بے نامی اثاثوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات آ رہی ہیں اور اس سلسلے میں معاہدے بھی ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ

جب تک کوئی قوم خود کوشش نہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی حالت نہیں بدلتا ، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو فائدہ دیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوط بنائیں ، موقع دیں کہ ہم ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…