بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بدعنوان اور نااہل ججز کی نشاندہی ،پاکستان بار کونسل نے ایسا قدم اٹھا لیا جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا

datetime 10  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان بار کونسل نے بدعنوان اور نا اہل ججز کی نشاندہی کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جس کی روشنی میں ریفرنس تیار کر کے صدر مملکت اور سپریم جوڈیشل کوبھجوائے جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین امجد شاہ نے بتایا کہ چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت

میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو بدعنوان اور نا اہل ججز کی نشاندہی کریں گی تا کہ ان کے خلاف ریفرنس تیار کیا جائے، کمیٹیاں ایک ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کروائیں گی جس کے بعد بار کونسل ان کے خلاف ’ریفرنس تیار‘ کرکے صدر مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) میں مزید کارروائی کے لیے جمع کروائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹیاں ریفرنس کی بنیاد کے لیے تمام تر شواہد بھی اکٹھے کریں گی اس کے ساتھ کمیٹی اراکین ان ججز کے دیے گئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ریفرنس دائر کیے جانے تک ججز کے نام منظرِ عام پر نہیں لائے جائیں گے اور نہ ہی کسی کو ان کی کردار کشی کی اجازت دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی اراکین کے نام بھی خفیہ رکھے جائیں گے۔خیال رہے اس سے قبل پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں 14 جون کو وکلا کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا جب سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم آغا خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گی۔دوسری جانب پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے وکلا کا ایک گروہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں اکٹھا ہوا اور پی بی سی ہڑتال کی مخالفت کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…